Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے کیا ملٹی پل وار ہیڈز میزائل کا کامیاب تجربہ؟

شمالی کوریا نے ملٹی پل وار ہیڈز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بدھ کو کامیاب میزائل تجربہ کرنے کا دعویٰ دھوکہ اور مبالغہ آرائی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا ہائپر سونک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا۔

جنوبی کوریا اور جاپان کی فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل مشرقی ساحل سے داغا تھا جو فضا میں پھٹ گیا تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے اس میزائل تجربے کے موقع پر جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈے پر پروازوں کو 3 گھنٹے کے لیے روکنا پڑا تھا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کے قریب سے داغا گیا جو فضا ہی میں پھٹ گیا۔اس سلسلے میں جاپان کی وزارتِ دفاع نے کہا تھا کہ میزائل نے تقریباً سو کلو میٹر کی بلندی اور دو سو کلو میٹر سے زیادہ کی رینج تک پرواز کی۔

ٹیگس