Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا امریکہ کو سخت انتباہ

شمالی کوریا نے علاقے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاسوسی کی سرگرمیاں بڑھنے پر خبردار کرتے ہوئے ان سرگرمیوں کو جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی بڑھنے کا باعث قراردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ پیونگ یانگ نے کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر اس کی پوری نظر ہے اور یہ کہ شمالی کوریا ضرورت کے مطابق دشمنوں کو مزہ چکھانے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

پیونگ یانگ نے تاکید کی ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاسوسی کی سرگرمیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ۔

اس سے قبل امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مختلف میزائل تجربات کر کے جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔

ٹیگس