Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل پریشان، دشمن اس کی کمزوریوں سے واقف ہوگئے

عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا کہ سیکورٹی کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کو اس حقیقت کا سامنا ہے کہ اس کے دشمن اس کی کمزوریوں کی گہرائی سے واقف ہو چکے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے چینل- 13 کے ملٹری رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ ہمیں ایک نئی حقیقت کا سامنا ہے کہ اب سے ہمارے دشمن ہماری موجودہ کمزوریوں سے آگاہ ہو جائیں گے اور اسی طرح اسرائیل کو چیلنج کرتے رہیں گے۔

عبرانی زبان کے اس میڈیا کے نمائندے ایلون بین ڈیوڈ نے مزید کہا اسرائیلی سیکورٹی سروسز کے جائزے نے تمام تاریک افق اور تاریک دن دکھائے اور اس بات پر زور دیا کہ رمضان کے بقیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافے کا امکان ہے، حالانکہ رمضان المبارک کے ختم ہونے سے یہ ٹینشن ختم نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود جمعے کو مقبوضہ علاقوں میں دو شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دی گئيں، ایک وادی اردن اور دوسری تل ابیب میں، جس کے نتیجے میں 3 صیہونی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

عبرانی زبان کی ایک ویب سائٹ واللا نیوز نے بھی اسرائیلی پولیس کے سربراہ کا حوالہ دییتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہم ہر لمحہ اور ہر منٹ کسی واقعے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ٹیگس