عالمی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف
Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ نے گزشتہ چند دہائیوں میں عالمی معیشت کی ترقی کے امکانات کو انتہائی کمزور قرار دیا۔
سحر نیوز/ دنیا: آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ سن نوے کے عشرے کے بعد سے پہلی عالمی معاشی ترقی کے امکانات کمزرو دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت اگلے پانچ برسوں کے دوران کورونا کی وبا اور سیاسی تناؤ کی وجہ سے مسائل کا شکار رہے گی۔
جارجیوا نے خبردار کیا، کورونا وبا اور سیاسی تناؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کی وجہ سے عالمی اقتصادی ترقی میں گراوٹ کا سلسلہ اگلے پانچ سال تک جاری رہے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے کہ اس سال عالمی جی ڈی پی میں تین فیصد سے بھی کم اضافہ ہوگا۔