Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران سعودی عرب نزدیکی سے نیتن یاہو پریشان، ریاض کو بتایا کون ہے دوست اور کون دشمن؟

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واشنگٹن کی چین کی طرف توجہ مرکوز کرنے کے متعدد آثار کے مد نظر مغربی ایشیائی خطے میں امریکہ کی موجودگی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

نیتن یاہو نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں نہ صرف اسرائیل بلکہ مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک خطے میں امریکہ کی شرکت کی حمایت کرتے ہیں بلکہ اس سے آگے مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع تر عزم کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں امریکہ کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنی وابستگی اور شمولیت کے بارے میں واضح ہونا بہت ضروری ہے۔

اس انٹرویو کے ایک اور حصے میں انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے معمول پر آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تعلقات کی بحالی کے لیے ایران- سعودی عرب کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ معاہدہ شاید زیادہ تر سعودی عرب کی یمن میں طویل مدتی جنگ کو روکنے کی خواہش کی وجہ سے ہوا تھا، میرے خیال میں سعودی عرب کی قیادت کو اس بارے میں کوئی وہم نہیں ہے کہ ان کے دشمن کون ہیں اور ان کے دوست کون ہیں۔

ٹیگس