Sep ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی چینل کا دعوی، ایرانی جہاز نے سعودی کوسٹ گارڈ سے مانگی مدد

سعودی عرب کے العربیہ چینل نے جمعرات کی شب دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایرانی پرچم والے ایک جہاز نے سعودی کوسٹ گارڈ سے مدد کی درخواست کی اور سعودی فورسز نے اس درخواست کا مثبت جواب دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے العربیہ چینل نے جمعرات کی شب دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایرانی پرچم والے ایک بحری جہاز نے سعودی کوسٹ گارڈ سے مدد کی درخواست کی۔

اس دعوے کے مطابق مذکورہ بحری جہاز نے اپنے عملے کے ایک رکن کے زخمی ہونے کے بعد سعودی عرب کے کوسٹ گارڈ سے مدد کی درخواست کی اور انہوں نے اس درخواست کا جواب دیا۔

ابھی تک ایران کے سرکاری ذرائع نے العربیہ کے اس دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ٹیگس