Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  •  ایران، ہندوستان اور ارمنستان کا سہ فریقی اجلاس

ایروان میں ایران، ہندوستان اور آرمینیا کے نائب وزرائے خارجہ اور اعلی عہدیداروں کے درمیان سیاسی صلاح و مشورے کا پہلا دور منعقد ہوا۔

سحر نیوز/ ایران: ایروان میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں تینوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ مناتساکان صفریان، ایران کے نائب وزیر خارجہ اور جنوبی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر سید رسول موسوی اور ہندوستان کی جانب سے وزارت خارجہ کے علاقائی امور کے انچارچ جتیندر پال سنگھ نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی اور تینوں فریقوں نے اقتصادی و علاقائی ارتباطی راہوں کاجائزہ لیا اور تینوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں سہ جانبہ تعاون اور ثقافتی تعلقات کی تقویت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
شمال جنوب کوریڈور اور ایران کے راستے سے آرمینیا کو ہندوستان سے متصل کرنے جیسے مسائل ایروان میں منعقدہ ایران، ہندوستان اور ارمنستان خارجہ وزارت خانوں کے عہدیداروں کے درمیان سیاسی صلاح و مشورے کے پہلے دور میں زیر بحث آئے۔

ٹیگس