عدالت میں نیتن یاہو کی موجودگی کے موقع پر صیہونیوں کے مظاہرے
پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں نیتن یاہو کی حاضری کے موقع پر صیہونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی اخبار کے مطابق صیہونی وزیراعظم ینتن یاہو، اتوار کو عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت کے سامنے جمع ہو کر صیہونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے احتجاجی مظاہرے سے خائف ہو کر یہودیوں کی فیڈریشن کی تقریب سے اپنے خطاب کا پروگرام منسوخ کر دیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے عدلیہ کے نظام میں اصلاحات کے خلاف سولہویں ہفتے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ احتجاج کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ نیتن یاہو نے رائے عامہ اور امریکی دباؤ کی بنا پر اصلاحات سے متعلق اپنے بل کو وقتی طور پر روک دیا ہے۔ اس بل میں عدلیہ کے اختیارات کم اور کابینہ کے اختیارات میں اضافہ کئے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔