Apr ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • صیہونی مراکز پر سائبر حملے

صیہونی حکومت کی بدنام زمانہ جاسوسی تنظیم موساد پر سائبر حملے کی ذمہ داری سوڈان کے نامعلوم گروپ نے قبول کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:ہمارے نمائندے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سوڈان کے انونیمس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی دہشت گرد جاسوسی تنظیم موساد کی ویب سائٹوں کے علاوہ، صیہونی حکومت کی بیمہ کمپنی، پندرہ دیگر سرکاری ویب سائٹوں اور بعض مواصلاتی کمپنیوں پر بھی سائبر حملے کئے ہیں۔ 
سوڈانی ہیکروں کے اس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تازہ سائبر حملوں میں دو ٹیلیکام کمپنیوں ، ماکارت واٹر ورکس، تل ابیب یونیورسٹی اور روزنامہ یوروشلم پوسٹ کی ویب سائٹوں کو ہیک کرنا شامل ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تازہ سائبر حملوں کے بعد غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ پندرہ ویب سائٹیں دسترسی سے باہر ہوگئیں۔ 
کان نامی ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ ، مواصلاتی کمپنی اور ڈسکانٹ بینک غاصب صیہونی حکومت کے ان اہم مراکز میں شامل ہیں جو تازہ سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ 

ٹیگس