May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • جرمنی میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر احتجاج اور تشدد

جرمنی کے دارالحکومت میں بائیں بازو سےتعلق رکھنے والے ہزاروں افراد مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سڑکوں پر نکل آئے اور اس احتجاج کے دوران بعض علاقوں میں تشدد اور جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا:تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی سہ پہر یوم مزدور سے قبل احتجاجی مظاہرین نے برلن میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں کو کئی بار زدوکوب اور ان پر تشدد کیا گیا۔ اس مظاہرے کے دوران کم از کم ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مظاہرے میں کم از کم تین ہزار تین سو افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف پٹاخوں اور آگ لگانے والے مادے کا استعمال کیا جبکہ پولیس نے کئی بار مظاہرے کو روک دیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روزمجموعی طور پر تین ہزار چار سو پولیس اہلکاروں نے مظاہروں کے موقع پر ڈیوٹی انجام دی۔

جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فائزر نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوری بحث میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پولیس تشدد کرنے والوں کا مقابلہ کرے گی چاہے وہ بائیں بازو سے تعلق رکھتے ہوں چاہے دائیں بازو سے۔ 

ٹیگس