May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • کیا غزہ میں جنگ بندی زیادہ دیر تک جاری رہ سکے گی، کیا سوچتے ہیں صیہونی حکام

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے حکومت کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: عبرانی زبان کے ایک چینل نے پیشن گوئی کی ہے کہ جنگ بندی زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ پائے گی۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل-14 نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کی جانب سے خود کی تعریفیں کرنے اور غزہ کے عوام پر اپنی برتری ثابت کرنے والے بیانات کو نشر کیا۔صیہونی ٹی چینل مجرم صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دیتا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے بقول ہم جب چاہیں گے قتل و غارت کی پالیسی کی جانب پلٹ جائیں گے۔

5 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد نتن یاہو صیہونی حکومت کے میڈیا کے دباؤ میں ہیں جس کی وجہ سے وہ اس جنگ کا کوئی حقیقی کارنامہ پیش نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت پر فلیگ مارچ کیا جائے گا اور تحریک حماس ہو یا کوئی دوسری تنظیم، اگر وہ ہمیں دھمکیاں دے تو اس کا خون جائز ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یہ دعوے ایسی حالت میں کر رہے ہيں کہ جب کہ نتن یاہو کے قریبی ذرائع ابلاغ میں سے ایک ٹائمز آف اسرائیل نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں غزہ پٹی کے ساتھ تنازع کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔

ٹیگس