چین کا جرات مندانہ موقف، امریکہ کی درخواست مسترد کردی
امریکی جریدے نے کہا ہے کہ چین نے دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی سنگاپور کے سالانہ سکیورٹی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے رواں ماہ کے آغاز پروزیر جنگـ لوئیڈ آسٹن اور ان کے چینی ہم منصب لی سنگفو کے درمیان سنگاپور میں ہونے والے سیکورٹی فورم اجلاس کے موقع پر ملاقات کی درخواست کی تھی۔
بیان کے مطابق چین نے امریکا کو مطلع کردیا ہے کہ یہ ملاقات نہیں ہوسکے گی۔
اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ کین گانگ نے بیجنگ میں امریکہ کے سفیر نیکولس برنز سے ملاقات میں امریکہ کو تائیوان کے مسئلے پر اپنی پالیسی کو درست کرنے کے ضمن میں کہا تھا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں استحکام ضروری امر ہے۔
گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ پینٹاگون میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے۔