ایران نے امریکہ کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455956-ایران_نے_امریکہ_کا_ایک_اور_ڈرون_طیارہ_مار_گرایا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔
(last modified 2026-09-01T08:55:19+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکہ کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی رات آٹھ بجے کے قریب ایک امریکی ڈرون طیارے کو مرکزی ایئردیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ایم کیو9 قسم کا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی فوج کے ایم کیو9 نوعیت کے ہر ڈرون طیارے کی قیمت کم از کم 3 کروڑ ڈالر ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی مسلح افواج نے جارح امریکی فوج کے کم سے کم 25 فیصد ایم کیو9 ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel