Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، فاکس نیوز

تازہ ترین سروے کے مطابق، امریکہ کے دو تہائی شہری اس وقت اقتصادی اور معاشی لحاظ سے اتنی تنگی کا شکار ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، بڑھتی مہنگائی نے امریکی عوام پر بری طرح دباؤ بڑھا دیا ہے اور زیادہ تر شہریوں کو مستقبل کی جانب سے بری طرح تشویش لاحق ہے۔ بتایا جا تا ہے کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے پیش نظر، عوام کی قوت برداشت کے سلسلے میں مختلف اداروں اور میڈیا مراکز کی جانب سے سروے کیے جا رہے ہیں۔

فاکس نیوز کے تازہ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کے تراسی فیصد شہریوں نے اپنے معاشی حالات کو نامناسب بلکہ برداشت سے باہر قرار دیا ہے۔

امریکہ کے سی بی ایس نیوز کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رہائش، غذا اور توانائی کے شعبوں میں بڑھتی قیمتوں نے امریکہ میں مجموعی مہنگائی کی رفتار کو اور بھی تیز کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ میں افراط زر کی شرح نے گذشتہ چالیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی شدت اور بھی بڑھ سکتی ہے۔

ٹیگس