Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • یورپ میں خواتین کو تنخواہ تک میں عدم مساوات کا سامنا

برابری کے دعوے دار یورپ میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں تیرہ فیصد کم تنخواہ ملتی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یورپی خواتین کو یکساں نوکریوں میں مردوں کے مقابلے میں ناانصافی اور  نابرابری کا سامنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر کسی  یورپی مرد کو مثال کے طور پر ایک یورو تنخواہ ملتی ہو تو یورپی خاتون کو اسی کام کے لئے ستاسی سینٹ تنخواہ ملتی ہے۔
سن دو ہزار بائیس میں ہونے والے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ دس میں سے نو یورپی شہریوں کو اس کھلی ناانصافی پر اعتراض ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں آیا ہے کہ یورپی مردوں اور خواتین کی تنخواہوں میں فرق، دراصل معیشت، تعلیم، ذمہ داریوں اور گھرانوں کے ماحول میں یورپی صنف نسواں اور مردوں کے درمیان ناانصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یورپی کمیشن کی رپورٹ میں آیا ہے کہ اہم اقتصادی عہدوں پر بھی یورپی خواتین کی موجودگی بہت کم ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ قوانین میں ترمیم کے باوجود، یورپی یونین کے مختلف ممالک میں خواتین کو ان کے حقوق حاصل ہونے میں اب بھی بہت سی رکاوٹوں اور ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹیگس