Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • البانیہ پولیس کی منافقین (ایم کے او دہشت گرد تنظیم) کے اڈے پر کارروائی، ساواک کا قصائی مارا گیا

البانیہ پولیس نے ایران کی منافق اور دہشت گرد تنظیم مجاہدین خلق کے البانیہ میں واقع اڈے پر کارروائی کے دوران شاہ کے زمانے کا ساواکی، عبدالوہاب فرجی نژاد کو ہلاک کردیا جو انقلاب اسلامی کے دوران بہت سے افراد پر ظلم و تشدد اورقتل میں ملوث تھا۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق البانیہ کی پولیس نے دورس شھر میں واقع منافقین خلق نامی دہشت گرد گروہ کے اڈہ پر کاروائی کے دوران شاہ کے زمانے کے معروف ساواک کے ایک جلاد عبدالوھاب فرجی نژاد کو ہلاک کر دیا جب کہ 70 دوسرے دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرنے کے علاوہ ان کے اڈے سے کمپیوٹر، ڈرون طیارے، سائبرجنگ سے متعلق ساز و سامان بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق ایم کے او نے ایرانی اہلکاروں اور عوام کے خلاف انقلاب کے دوران بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا۔ یہ دہشت گرد گروہ 1986ء میں عراق فرار ہوگیا جہاں پر عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی حمایت سے انہوں نے ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق البانیہ پولیس نے ایم کے او کے اڈے پر دہشت گردی اور سائبر حملوں کے جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں کاروائی کی۔ پولیس نے البانیہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر کیمپ کی تلاشی لی۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ البانیہ پولیس کی اس کاروائی کی وجہ ایم کے او کی جانب سے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات تھے۔ رپورٹ کے مطابق البانیہ پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے بہت سے الیکٹرونک آلات، ڈرون اور دوسرا سازوسامن اپنے قبضے میں لے لیا۔ ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ یہ گروہ ذاتاً دہشت گرد ہے اور ان کی منافقت ہمیشہ اپنے میزبانوں کی سیکورٹی کےلئے خطرہ ہے اور اسی وجہ سے عراقی حکومت نے انہیں عراق سے باہر نکالا تھا جب کہ کسی دوسری حکومت نے ان کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا اور البانیہ کی حکومت بھی اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی کرتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کو اپنی سرزمین میں رہنے کی اجازت نہیں دے گی اور باہر نکال دے گی۔

ٹیگس