Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ممکنہ خطرات کو لے کر عالمی تشویش میں اضافہ

آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے جہاں ان دنوں اپنی پیشرفت سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے وہیں دوسری جانب اس کے ممکنہ خطرات نے بھی دنیا والوں کے کان کھڑے کر دیئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں ہفتے وہ اپنے ایک خصوصی اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لے گی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اقتصاد اور سکیورٹی جیسے مسائل پر آرٹیشل انٹیلیجنس کے اثرات اور اُس سے جڑے خطرات کا یو این سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ برطانیہ اس اجلاس میں عالمی امن و صلح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات کے موضوع پر عالمی ڈائیلاگ کا مطالبہ کرے گا۔

ٹیگس