مصنوعی ذہانت کے ابتدائی ایرانی ورژن کی رونمائی + ویڈیو
Mar ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
ایران کے پہلے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پلیٹ فارم کے ابتدائی ورژن کی تقریب رونمائی کردی گئی۔
سحرنیوز/ایران: نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے آپریٹنگ سسٹم یا پلیٹ فارم کے ابتدائی ورژن کی رونمائی سنیچر کو ایک تقریب کے دوران کی گئی جس میں سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب صدر اور یونیورسٹی اساتذہ کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم دراصل مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے بنیادی پلٹ فارم ہے۔ نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلٹ فارم کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے انتہائی بنیادی اور ضروری اقدامات ٹاسک دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ اکتوبر دوہزار چوبیس سے ملک کی ممتاز یونیورسٹی پروفیسرز اور ماہرین کے ایک گروپ کی مدد سے ملک میں اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔