Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد لاپتہ

چین میں جاری موسلاددھار بارشوں کے نتیجے میں شمالی مغربی چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے-

سحرنیوز/دنیا: مہر نیوز نے ھیمالیا نیوز کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ شانسی صوبے کے مرکز شی آن میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں 18 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے بارے میں خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ یہ افراد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔ بدھ کے دن بھی چین کے امدادی ذرائع نے سیچوان صوبے میں سیلاب سے 7 افراد کی ہلاکت کی خبر دی تھی جب کہ سی سی ٹی وی نے ان سات افراد کی ہلاکت کی خبر کے ساتھ 4 افراد کو امدادی کاروائیوں سے نجات دینے کی خبر بھی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ چین میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے اب تک 78 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس