روس یوکرین جنگ میں کتنے ہزار افراد مارے گئے، اقوام متحدہ نے بتا دیا
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق او ایچ سی ایچ آر نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً دس ہزار شہری مارے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جنگ کے آغاز یعنی 24 فروری 2022 سے اب تک 9 ہزار 4 سو 44 عام شہری ہلاک اور 16 ہزار 9 سو 40 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس جنگ میں 5 سو بچے ہلاک ہوئے ہیں کہا گیا ہے کہ حتمی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ یہ اعداد و شمار یوکرین کے بہت سے علاقوں تک دسترسی نہ ہونے کے باعث نا مکمل ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ روسی فوج کے زیر قبضہ علاقوں میں 2 ہزار ایک سو 5 یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے خلاف دفاعی حملوں میں یوکرین کی ناکامی کے بعد مغربی ممالک کے بعض انتہا پسند سیاست داں اس کوشش میں ہیں کہ جس قیمت پر بھی ممکن ہو، یوکرینی فوج کے حوصلے دوبارہ بلند کریں اور انہیں امید دلائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں اس قسم کے اقدامات سے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی بے بسی مزید عیاں ہوتی جا رہی ہے۔