Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کیا جانا انسانیت کیلئے خطرناک: رابرٹ ایف کینیڈی

ہالینڈ اور ڈینمارک نے امریکا کی جانب سے منظوری کے بعد یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے 2024 کے لئے نامزد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈینمارک اور ہالینڈ کی جانب سے یوکرین کے لئے جنگی طیاروں کی فراہمی کو یوکرین اور پوری انسانیت کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔

ڈینمارک اور ہالینڈ، یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ ہالینڈ کے دوران ہالینڈ اور ڈینمارک کی جانب سے ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا۔

تاہم ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا اس بات کی اجازت دے چکا ہے کہ ہالینڈ اور ڈینمارک امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے سکتے ہیں

یاد رہے کہ روس کی جارحیت کے خلاف مغربی ممالک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس