Aug ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ادلب پر روس کا ہوائی حملہ، 17 دہشت گرد کمانڈر ہلاک

روس نے ادلب میں تحریرالشام نامی دہشت گردوں کے اڈوں پر بمباری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے اس حملے میں 17 دہشت گرد کمانڈر مارے گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فضائیہ نے شام کے صوبے ادلب میں تحریرالشام نامی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد کمانڈروں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحریرالشام کے کمانڈر اور شامی فوج کے خلاف لاذقیہ میں دہشت گردانہ حملوں کی پلاننگ کرنے والے ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔

ٹیگس