روس نے یوکرین کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i425057-روس_نے_یوکرین_کا_ایک_اور_ڈرون_حملہ_ناکام_بنا_دیا
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تولا کے علاقے میں روس نے یوکرین کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • روس نے یوکرین کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تولا کے علاقے میں روس نے یوکرین کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنیک نیوز نے روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے روسی علاقے تولا میں یوکرین کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
تولا کے علاقے میں روس نے یوکرین کے ہوائی حملوں کو روکنے کےلئے ایس 300 ، ایکٹرانک جنگ سے متعلق دفاعی سسٹم نصب کئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے یوکرین کے روس کے علاقوں پر ڈرون حملوں میں بہت زیادہ شدت آگئی ہے۔