ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 یوکرینی فوجی افسر مارے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i425116-ہیلی_کاپٹر_حادثے_میں_6_یوکرینی_فوجی_افسر_مارے_گئے
روس کے زیر کنٹرول علاقے باخموت میں دو یوکرینی ہیلی کاپٹروں کے حادثے میں 6 یوکرینی افسروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 یوکرینی فوجی افسر مارے گئے

روس کے زیر کنٹرول علاقے باخموت میں دو یوکرینی ہیلی کاپٹروں کے حادثے میں 6 یوکرینی افسروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق باخموت میں ہیلی کاپٹروں کے حادثے میں 6 یوکرینی فوج کے افسر مارے گئے اور ان کو اٹھانے والے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔
ابھی تک ان ہیلی کاپٹروں کے گرنے یا مار گرائے جانے کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں ہوسکی ہیں۔