یوکرین کا روس پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i425552-یوکرین_کا_روس_پر_ایک_اور_ڈرون_حملہ_ناکام
روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق کالوگا اور تور کے علاقوں میں روس کے فضائی دفاعی نظام نے دو یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • یوکرین کا روس پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام

روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق کالوگا اور تور کے علاقوں میں روس کے فضائی دفاعی نظام نے دو یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روسی تنصیبات پر حملے کےلئے دو ڈرون طیاروں کو کالوگا اور تور کے علاقوں میں اڑایا جن کو روسی فضائی نظام نے مار گرایا۔
روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق کی ایف نے دو ڈرون طیاروں سے روسی تنصیبات پر ایک اور حملہ کی کوشش کی جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔