Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو تاریخی شکست ، فلسطینی ملک کی قرارداد کا مسودہ منظور

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے فلسطینی ملک کی قرار داد کے مسودہ کو پاس کر دیا ہے جو صیہونی حکومت کی ایک بڑی شکست اور فلسطین کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا : فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی آئي اے ای اے کے 67 ویں سالانہ اجلاس میں فلسطینی ملک کے مسودے کی قرار داد پاس کی گئی۔  

آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں 92 ملکوں نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، 21  نیوٹرل رہے جبکہ صرف 5 ملکوں نے مخالفت  میں ووٹ دیا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے  میں فلسطین ملک کی رکنیت کی قرار داد مصر نے پیش کی جسے ایجنسی نے سرکاری طور پر منظور کرلیا ۔

ایجنسی میں فلسطین  کے مستقل مندوب صلاح عبدالشافی نے ان تمام ملکوں کی قدردانی کرتے ہوئے جنہوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے، اس کی مخالفت کرنے والے ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں اور انسانی حقوق نیز قانونی اور بین الاقوامی قرار دادوں کا احترام کریں۔

ٹیگس