امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i426252-امریکہ_اور_روس_کے_مابین_سرد_جنگ_عروج_پر_پہنچ_گئی
امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے اور امریکہ نے روس کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۶:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ گئی

امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے اور امریکہ نے روس کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

سحرنیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور روس کے مابین جاری سرد جنگ اب اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے اور روس کی جانب سے امریکہ کے 2 مشکوک سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کے ردعمل میں امریکہ نے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ روس میں 2 امریکی سفارتکاروں کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے ایک روسی باشندے «رابرٹ شونوف» کے ساتھ تعلقات تھے کہ جس پر یہ الزام تھا کہ اس کے غیر ملکیوں سے روابط ہیں-