Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • دو لاکھ اسرائیلی آبادکاروں کا کیا ہوگا؟

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں طویل جنگ کے بارے میں صیہونی حکام کے دعووں کی تنقید کی ہے۔  

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین نے غزہ کی جنگ کے طویل جنگ ہونے کی بات کرنے والے حکومتی اہلکاروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے کم از کم دو لاکھ اسرائیلی آباد کار کبھی بھی اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی کنیسٹ کے رکن آويگیدر لیبرمین نے غاصب حکومت کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو پر کثرت سے حملے اور تنقید کی ہے۔

انہوں نے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم پر غیر ذمہ داری کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے حال ہی میں ایک تقریر کے دوران صیہونی فوجی اور سیاسی حکام اور ان اہلکاروں پر حملہ کیا جو جنگ کو کئی مہینوں تک طول دینے کی بات کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ایسا لگتا ہے کہ جو لوگ طویل جنگ کی بات کرتے ہیں وہ حقیقت  سے بالکل بے خبر رہتے ہیں، اب ہمیں اسرائیلی پناہ گزینوں کی ایک بڑی لہر کا سامنا ہے جو کبھی بھی اپنے آبائی علاقوں میں واپس نہیں جا سکیں گے۔

لیبرمین نے مزید کہا کہ اس جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے کم از کم دو لاکھ اسرائیلی آباد کار کبھی بھی اپنی بستیوں میں واپس نہیں جا سکیں گے۔

ٹیگس