Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • برطانوی مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے 4 کارخانوں میں داخلے کے راستے بند کر دیئے

فلسطین کے حامیوں نے برطانیہ میں چار اسلحہ ساز کمپنیوں کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر ان کمپنیوں میں داخل ہونے کے راستے بند کر دیئے اور جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: لندن کی جانب سے تل ابیب کی حمایت پر زور دینے کے مقصد سے انجام پانے والےبرطانوی وزیردفاع کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں نے جمعرات کے دن چار اسلحہ ساز کمپنیوں میں داخلے کے راستے بند کر دیئے۔

ورکرز فار فری فلسطین نامی گروہ نے خبر دی ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کرنے والوں نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے چار کارخانوں میں داخلے کے راستے بند کر دیئے ۔ اس گروہ نے ایکس میں اپنے پیج پر لکھا ہے کہ برطانیہ بھر میں لیبر یونین کے ایک ہزار سے زیادہ ارکان اسرائیل کو اسلحہ بھیجنے والے کارخانوں کو بند کر دیں گے جبکہ انہوں نے برطانیہ میں چار سائٹوں کو بند کر دیا ہے۔

اسلحے کی تجارت کی مخالف برطانوی تنظیم سی ڈبل اے ٹی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ اسرائيلی فوج کو زیادہ ہتھیار دینے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ غاصب صیہونی حکومت کو ایف پینتیس جنگی طیاروں کے پندرہ فیصد پارٹس فراہم کرتا ہے۔

ٹیگس