Dec ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • میکسیکو: کرسمس پارٹی پر فائرنگ، 16 افراد ہلاک

میکسیکو کی شمال وسطی ریاست گوانا جواٹو میں کرسمس پارٹی کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق گوانا جواٹو ریاست کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ میکسیکو کی شمال وسطی ریاست گوانا جواٹو (Guanajuato) کے سلوا ٹیئرا (Salvatierra)  قصبے میں مسلح افراد نے اتوار کی صبح کرسمس سیزن کی ایک پارٹی پر گولی باری کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گوانا جواٹو ریاست کے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ سلامانکا (Salamanca) شہر میں بھی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے لیکن انھوں نے اس حملے کی تفصیل نہیں بتائی۔

ادھر مقامی میڈیا نے بتایا کہ سلوا ٹیئرا میں لوگ کرسمس پارٹی کے بعد ایک تقریب ہال سے نکل رہے تھے کہ انہیں گولی مار دی گئی۔ مقامی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس