اسرائیل مر چکا ہے، ہسپانوی رکن پارلیمنٹ
یورپی پارلیمنٹ کے ہسپانوی رکن کا کہنا ہے اسرائیل مر چکا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یورپی پارلیمنٹ میں اسپین کے نمائندے مینوئل پینڈا کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مر چکا ہے ۔
فارس نیوز کے مطابق کیوبا کا دورہ کرنے والے یورپی پارلیمنٹ میں اسپین کے نمائندے نے کہا کہ فلسطینی بچے کے چہرے اور اس کی مسکراہٹ کو دیکھ کر یہ پتہ چل جاتا ہے کہ یہ لوگ ناقابل تسخیر ہیں۔
المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے لوگ جان چکے ہیں کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ادارہ ہے اور دوسری مہم جو کہتی ہے کہ یہودی مظلوم ہیں یا انہیں فلسطین میں رہنے کا حق حاصل ہے، بے اثر ہو چکی ہے۔ اسرائیل مر چکا ہے، لفظی طور پر مردہ ہے۔
پینڈا غزہ جنگ کے دوسرے ہفتے میں ماسک پہننے اور یورپی یونین کے اجلاس میں فلسطین کی حمایت کرنے کی وجہ سے میڈیا میں کافی تنازعہ کا باعث بنے تھے اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا موازنہ انہوں نے نازیوں کی طرف سے دی جانے والی اجتماعی سزا سے کیا۔