Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران ہمارے الیکشن کے نتیجے بدل سکتا، اسرائيل میں خوف و تشویش، ایران کو روکنے کی ضرورت پر زور

اسرائيلی اخبار" یسرائيل ہیوم " نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائيل کے سیکوریٹی کے ادارے ، آئندہ انتخابات میں ایران کی "مداخلت" کو روکنے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہے ہيں کیونکہ ایران ، داخلی بحران کا فائدہ اٹھا کر، اسرائيل میں سیاسی عدم پائیداری پیدا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: دانی، استرینوفیتش کی اس  رپورٹ  میں دعوی کیا گيا ہے کہ ایران سوشل میڈیا پر اپنے نیٹ ورک کی مدد سے انتخابات کے امیدواروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی تیاری میں ہے۔

اسرائیلی اخبار  نے دعوی کیا ہے کہ ایران تین مرحلوں میں یہ کام کرے گا۔ سب سے پہلے مرحلے میں وہ انتخابات سے قبل اسرائیل میں ووٹروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرے گا اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے دن لوگوں کے ذہنوں میں شک و شکوک پیدا کرے گا اور پھر  آخری مرحلے میں انتخابات کے نتائج کو مشتبہ بنا دے گا۔

" یسرائیل ھیوم" کی اس رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ تہران اسرائيل میں انتخابات میں مداخلت کے لئے سن 2020 میں امریکی انتخابات میں مداخلت کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گا اور اخبار کے دعوی کے مطابق آئی آر جی سی میں اس کے لئے خاص یونٹ بنائی گئی ہے جنہوں نے کام کرنا شروع بھی کر دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ کے آخر ميں کہا ہے کہ اسرائیل میں انتخابات کے عمل کو نقصان پنہچانے کی ایران کی طاقت حقیقی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے اس لئے اسرائيلی سیکوریٹی اداروں کو بے حد سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے صیہونی حلقے وسیع پیمانے پر ایران کے خلاف پروپگنڈے کرتے رہتے ہيں اور وہ مختلف میدانوں میں ان سب کاموں کا الزام ایران پر لگاتے ہيں جو صیہونی اور امریکی حلقوں کا شیوہ اور طریقہ کار ہے ۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس