اسرائیل اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے: اسرائیلی میڈیا
ایک اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کو تباہی کا سامنا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق مغربی ایشیائی امور کے سینیئر تجزیہ کار بریل نے اسرائیلی اخبار روزنامہ ہاریٹز میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ کامیابی کے دعووں کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے اور اسے تباہی کا سامناہے۔
مغربی ایشیائی امور کے سینیئر تجزیہ کار بریل نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ جنگ غزہ میں فتح اور کامیابی کے دعوے کرنے اور اسرائیلیوں کو سبز باغ دکھانے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کا شکار ہے۔
مضمون نگار نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ 7 اکتوبر کے واقعے (طوفان الاقصیٰ آپریشن) میں حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم نیتن یاہو کی شرمناک انٹیلی جنس شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مغربی ایشیائی امور کے اس سینیئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت میڈیا پروپیگنڈے اور جھوٹی باتیں پھیلا کر صیہونیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ کامیابی کے راستے پر گامزن ہے اور یہ کہ اسرائيل ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہے۔