Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ کے تعلق سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رہنے کی صورت میں علاقائی بحران وجود میں آنے کا خطرہ پایا جاتا ہے

سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین دوجارک نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس اور دیگر مزاحمتی گروہوں کے درمیان جنگ میں شدت آنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اس جنگ سے بہت تشویش لاحق ہے کہ جس سے پورے علاقے ميں ایک بڑی تباہی کا امکان پایا جاتا ہے- دوجارک نے کہا کہ مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شدت اور اس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع، بہت تشویشناک امر ہے-

اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ لبنان اور اسرائیل کی سرحدوں پر روزانہ فائرنگ کے تبادلے سے کشیدگی میں مزید اضافے کا خطرہ ہے اور اس سے خطے کے استحکام پر اثر پڑے گا- دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل چاہتے ہیں کہ تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس