جرمنی: ٹیکس قوانین کے خلاف ہزاروں کسانوں کا مظاہرہ (ویڈیو)
جرمنی کے ہزاروں کسانوں نے اپنے ملک کے ٹیکس قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے برلن کی سڑکوں پر اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ دھرنا دے دیا۔
سحرنیوز/دنیا: جرمنی کے ہزاروں کسان، اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ برلن کی سڑکوں پر نکل آئے اور جرمن چانسلر کے ٹیکس قوانین سے متعلق منصوبوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ تین ہزار ٹریکٹروں اور دو ہزار ٹرکوں کے ساتھ، دس ہزار جرمن کاشتکار برلن کے برینڈنبرگ کی طرف سڑکوں پر نکل آئے اور دھرنا دے دیا۔ جرمن کسانوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے مظاہرے اور احتجاجی دھرنے دیئے گئے تھے۔ ان مظاہرین نے اپنے ملک کا پرچم لہراتے ہوئے حکومت سے ان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جرمن چانسلر نے ان مظاہروں کے باوجود ابھی ٹیکس قوانین میں تبدیلی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے جبکہ جرمن پولیس نے ان مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ المپیک اسٹیڈیم کے پاس واقع معین شدہ علاقے میں اجتماع کریں۔