Feb ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • 100 ڈالر کے نوٹ سے امریکی پریشان ہونے لگے

امریکہ میں 100 ڈالر کا نوٹ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن اسی نوٹ سے امریکی لوگ پریشان ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس  کے مطابق امریکہ میں 100 ڈالر کا نوٹ بہت عام ہے لیکن اب اسی نوٹ سے لوگ پریشان ہونے لگے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں لکھا  ہے کہ امریکی معاشرے میں 100 ڈالر کا نوٹ بے حد عام ہے اور امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ2012  اور 2022 کے درمیان 100 ڈالر کے نوٹوں کی گردش دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2012 میں 8 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے 100 نوٹ گردش میں تھے، سنہ 2022 میں ان کی تعداد بڑھ کر 18 اعشاریہ 5 ارب  ہو گئی۔

لوگوں میں اتنا رائج ہونے کے باوجود، 100 ڈالر کا نوٹ خرچ کرنا بہت مشکل ہے۔ اس کی بھی ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ زیادہ تر دکاندار 100 ڈالر کا نوٹ لینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ دوسری وجہ 100 ڈالر کے نقلی نوٹ ہیں۔ 100 ڈالر کے نوٹ اندھا دھند بازار میں آ رہے ہیں۔ دکاندار ان نوٹوں کو قبول کرنے سے پہلے کئی بار چیک کرتے ہیں۔

ان سب مسائل کے پیش نظر اب صورت حال یہ ہے کہ ماہرین اقتصادیات نے 100 ڈالر کے نوٹوں کی چھپائی کم کرنے کی اپیل بھی کردی ہے۔

ٹیگس