تل ابیب کے مختلف علاقوں پر استقامتی گروہوں کے جوابی حملے
عراق کی اسلامی استقامت کے مجاہدین نے بئرالسبع اور تل ابیب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر متعدد راکٹ داغے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں سیٹیلائٹ سےحاصل ہونےوالی تصاویر نشر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ بئرالسبع اور تل ابیب میں صیہونیوں کے اہم اہداف پر جدید ترین کروز میزائل الارقب داغے ہیں۔
عراق کی اسلامی استقامت نے غزہ کے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یا موسی بن جعفر کے کوڈ ورڈ کے ساتھ میزائل حملہ کیا۔ عراق کی اسلامی استقامت نے بحرالمیت میں صیہونی حکومت کےاہداف پر حملےسے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ غاصبوں کے مقابلےنیز فلسطینی بچوں، خواتین اور بوڑھوں پر غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے آج جمعے کی صبح بحرالمیت میں ایک اہم ہدف کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
عراق کی اسلامی استقامت نےاپنے بیان میں صیہونی ٹھکانوں پر اپنے حملے جاری رکھنے پرتاکید کی ہے۔