صیہونی سفارتکاروں پر ایرانی حملے کی وحشت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i432247-صیہونی_سفارتکاروں_پر_ایرانی_حملے_کی_وحشت
ایران کے انتقام کے خوف نے پوری دنیا میں صیہونی سفارتکاروں کی نیند اڑادی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۵:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی سفارتکاروں پر ایرانی حملے کی وحشت

ایران کے انتقام کے خوف نے پوری دنیا میں صیہونی سفارتکاروں کی نیند اڑادی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹوں کے مطابق پوری دنیا میں اسرائيلی سفارتکاروں پر ایران کے انتقام کا خوف ووحشت چھائی ہوئی ہے۔صیہونی سفارتکارکہتے ہیں کہ حالات بہت خوفناک ہوگئے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ یہ حالت کہاں پہنچ کرختم ہوگی۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں صیہونی حکومت کے اٹھائيس سفارتی مراکز اور نمائندہ دفاتر بند ہوچکے ہیں اور یہ فیصلہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے شاباک کے مشورے پر کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے شاباک کے ساتھ ہم آہنگی سے، دنیا میں اپنے مذکورہ سفارتی مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر حملے کی جوابی کارروائیوں کے حوالے سے ملنے والے سیکورٹی الرٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔
صیہونی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد ان کے لواحقین کی نقل و حرکت محدود ہوگئی تھی لیکن اب صورتحال بحرانی ہوگئی ہے۔اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ خطرات بڑھ جانے کے سبب ہم بعض ملکوں سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے پر مجبور ہیں۔