Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نتنیاھو کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ تل ابیب میں غاصب صیہونیوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر نتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور فلسطین کی تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں سمجھوتہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین نے تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے اجتماع کر کے نتن یاہو حکومت کی برطرفی اور قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

صیہونی اخبار یسرائيل ہیوم نے بھی اس مظاہرے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کل بھی مقبوضہ فلسطین کے پچپن علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف وحشیانہ ترین جارحیت کا ارتکاب کئے جانے کے باوجود تل ابیب کا کوئی مقصد پورا نہ ہونے کی بنا پر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نتن یاہو حکومت کے خلاف مستقل مظاہرے اور قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس