صیہونی حکومت کے ایک سینئر فوجی عہدیدار کا غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ
صیہونی حکومت کے ایک سینئر فوجی عہدیدار نے فلسطینی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ختم کرنے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
سحرنیوز/ دنیا: صیہونی فوج کے سینئر فوجی عہدیدار جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ حماس پر جیت حاصل کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزيراعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے حکام کے بیانات حقائق سے دور ہيں اور جنگ کے آخری مقصد کے عنوان سے اس موضوع پر زور دینے سے اسرائیل کے لئے طوفان الاقصی جیسا دوسرا المیہ رونما ہو سکتا ہے- اس صیہونی عہدیدار نے تاکید کے ساتھ کہا کہ میرا خیال ہے کہ نتن یاہو کی کابینہ اپنی ساکھ بحال کرنے اور طوفان الاقصی میں فلسطینی استقامت سے شکست کا بدلہ لینے کے لئے اسرائیل کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے لئے تیار ہے-
جنرل اسحاق بریک نے اس سے پہلے بھی غزہ پٹی میں فلسطینی استقامت کے مقابلے میں شکت کا اعتراف کرتے ہوئے اسرائیلی حکام سے جنگ ختم ہونے کا اعلان کرنے کردینے کا مطالبہ کیا تھا ، اس کے باوجود غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن سے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے جبکہ گرفتار ہونے والی ایک لڑکی کا تعلق بیت المقدس سے ہے ۔