Apr ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا کو الٹی میٹم ، تعلیم سے محروم کرنے کی دھمکی

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین حامی طلبا کا احتجاج ختم اور ٹینٹ ہٹانے کے لئے الٹی میٹم اور انتباہ دینے اور طلبا کی جانب سے احتجاج جاری رکھنے پر تاکید کے بعد ان طلبا کو یونیورسٹی میں تعلیم جاری رکھنے سے روک دیا ہے-

سحرنیوز/ دنیا:  نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی میں ٹینٹ لگائے احتجاج پر بیٹھے طلبا کو خبردار کیا تھا کہ پیر کی شام تک اپنا احتجاج ختم اور ٹینٹ ہٹا لیں ورنہ انھیں یونیورسٹی سے نکال دیا جائے گا۔ اس یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ٹرم ادھورا رہ جائے گا اور انھیں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب امریکہ میں پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں دسیوں طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اے بی سی نیوز چینل نے بتایا ہے کہ پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں ان طلبہ پر دھاوا بول دیا جو وہاں ٹینٹ لگا کر دھرنا دے رہے تھے۔

خبروں کے مطابق یونیورسٹی کے عہدیداروں نے پہلے طلبہ کو وہاں سے ہٹنے کے لئے وارننگ دی اور پھر جو نہیں ہٹا اس کے خلاف پولیس نے کارروائی۔

واضح رہے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی وسیع حمایت کی امریکی طلبہ شدید مخالفت کر رہے ہیں۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک شروع ہوئی اور دھیرے دھیرے پورے امریکہ میں پھیل گئی اور اب فرانس جیسے دوسرے ملکوں میں بھی اس کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔

پورے امریکہ میں ہو رہے مظاہروں اور دنیا بھر میں مخالفت کے باوجود امریکی کی بائیڈن حکومت نے ابھی کچھ ہی دن پہلے اسرائیل کو اسلحہ جاتی مدد کے ایک اور بل کی منظوری دی ہے۔

 

 

ٹیگس