May ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • رفح پر صیہونی حکومت کا حملہ ، اسٹریٹیجک غلطی ہوگي : انٹونیو گوترش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے رفح پر باضابطہ حملے کی صورت میں وہاں انسانی المیہ رونما ہو جائے گا اور یہ ایک اسٹریٹجک غلطی ہوگی۔

سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے جاری کردہ بیان میں صیہونی حکومت اور حماس سے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور رفح پر باضابطہ اور ہمہ جہتی حملے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گوترش نے موجودہ دور کو فلسطینی عوام، صیہونی حکومت اور پورے خطے کی تقدیر کے لیے فیصلہ کن لمحہ قرار دیا۔

یو این سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے بغیر غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہے اور جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے رفح پر باضابطہ اور ہمہ جہتی حملے کو ایک انسانی تباہی، ایک تزویراتی غلطی، ایک سیاسی المیہ اور انسانی نقطہ نظر سے ایک ڈراؤنا خواب قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقوں کو سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے اپنی سیاسی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ٹیگس