May ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کے میساچوسٹ ایم آئی ٹی کالج ميں فلسطین حامی طلبا کا  فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

امریکہ کے میساچوسٹ ایم آئی ٹی کالج ميں فلسطین کے حامی احتجاجی طلبا اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران فلسطین کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے-

سحرنیوز/ دنیا: میساچوسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایم آئی ٹی میں فلسطین کے حامی طلبہ نے اس وقت فلسطینی کاز کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی جب پولیس انھيں یونیورسٹی کیمپس میں نصب ان کے خیموں میں جانے سے روکنے کی کوشش کررہی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی احتجاجی طلبہ نے پولیس کی تمام رکاوٹوں کو توڑ دیا اور اپنے خیموں کو اپنے حصار میں لے لیا اور زبردست نعرے بازی کی-

دریں اثنا جنگ بندی حامی یہودی تنظیم کے ایک رکن نے جو ایم آئی ٹی کا طالبعلم نے کہا ہے کہ اس کی تنظیم نے دو ہفتوں سے کیمپ لگا رکھا ہے اور غزہ کے ہزاروں افراد کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے- انھوں نے کہا کہ ہمارے کیمپ کو صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ساتھ بالخصوص براہ راست تحقیقاتی رابطے پر اعتراض ہے ۔ فلسطین کے حامی مظاہرین میساچوسٹ کی اہم شاہراہ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہيں اور انھوں نے بوسٹن میں بھیڑ بھاڑ کے وقت عارضی طور پر سڑک کو بند کردیا ۔

ٹیگس