شہر رفح کے خلاف اسرائیلی حکومت کی زمینی کارروائیاں تباہ کن انسانی نتائج کی حامل ہوں گی: جوزف بورل کا انتباہ
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے انتباہ دیا ہے کہ شہر رفح کے خلاف اسرائیلی حکومت کی زمینی کارروائیاں تباہ کن انسانی نتائج کی حامل ہوں گی-
سحرنیوز/ دنیا: جوزف بورل نے منگل کی شام بریسلز میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر اپنے ان خدشات کا اظہار کیا- جوزف بورل نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رفح میں زمینی کارروائی سے انسانوں کے لئے تباہ کن اور ناقابل قبول نتائج کے سواکچھ حاصل نہيں ہوگا-
جوزف بورل نے صیہونی حکومت کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت کئے بغیر کہا کہ جنگ فورا بند ہونی چاہئے اورتمام اسرائیلی یرغمالیوں کی بلاقید و شرط رہائی ضروری ہے ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ ایسی حالت میں جب غزہ میں قحط اور بھوک مری بڑھتی جا رہی ہے ، اسرائیل کو انساندوستانہ امداد تک رسائی کی ضمانت دینا چاہئے ۔