May ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • رفح کے علاقے میں لاکھوں بچوں کی نازک صورتحال کے بارے میں یونیسف کا سخت انتباہ

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے غزہ کے رفح علاقے پر صیہونی دہشتگردوں کے اندھا دھند حملوں کے درمیان اس علاقے میں لاکھوں بچوں کی نازک صورتحال کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ، یونیسیف نے اتوار کے روز ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ رفح میں چھے لاکھ فلسطینی بچوں کے پاس پناہ لینے کے لیے محفوظ جگہ نہیں بچی ہے. ساتھ ہی اُس نے غزہ پٹی میں تمام بچوں کو جنگ کی وجہ سے لاحق متعدد نفسیاتی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے اس سلسلے میں بچوں کی مدد کرنے پر زور بھی دیا۔ یونیسیف کے مطابق رفح میں لاکھوں بچے معذوری اور صحت کے سنگین مسائل سے دچار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھے مئی کو صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے بین الاقوامی مخالفت کے باوجود غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر زمینی حملے کی منظوری دی تھی اور اگلے ہی دن اُس نے غزہ کے بے تحاشا گنجان آبادی والے علاقے رفح پر اندھا دھند بمباری اور گولہ باری شروع کر دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق عام حالات میں رفح میں تین سے چار لاکھ افراد کی رہائش کی گنجائش موجود ہے مگر صیہونی دہشتگردی سے فرار کر کے وہاں پناہ لینے والوں کی تعداد پندرہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت گزشتہ تقریبا سات ماہ سے غزہ میں جاری اپنی جارحیت کے دوران نسل کشی، قتل و غارت اور تباہی پھیلانے کے سوا اپنا ایک بھی اعلان کردہ مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے اور اُسے ایک بڑی اسٹریٹیجک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس