ڈونلڈ ٹرمپ سدھرنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، ایک بار پھر امریکی عوام کو بھڑکانے کا کیا کام
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i433991-ڈونلڈ_ٹرمپ_سدھرنے_کا_نام_ہی_نہیں_لے_رہے_ہیں_ایک_بار_پھر_امریکی_عوام_کو_بھڑکانے_کا_کیا_کام
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کی جیوری کے ذریعے اپنی تاریخی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ سدھرنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، ایک بار پھر امریکی عوام کو بھڑکانے کا کیا کام

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کی جیوری کے ذریعے اپنی تاریخی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔

سحرنیوز/دنیا:  امریکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سخت عوامی ردعمل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ٹرمپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد سڑکوں پر اتر آئے تھے اور انھوں نے امریکی کانگریس کی عمارت پر بھی حملہ کر دیا تھا۔ اس ہنگامے میں کئی لوگوں کی جان بھی چلی گئی تھی۔ اس پورے واقعے کے لئے ٹرمپ کو ہی ذمہ دار ٹھرایا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنا بدلہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے مقدمے میں جیوری نے تمام 34 الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔

نیویارک کی عدالت کے جج سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 11 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کے انتخابات میں نتائج بدلنے کی کوشش سے متعلق جارجیا کیس سمیت مزید تین کرمنل مقدمات اور فلوریڈا میں خفیہ دستاویزات سے متعلق  مقدمے کا بھی سامنا ہے۔