جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ایران مخالف قرار داد
ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں یورپی ٹرائیکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی قرار داد ایسی حالت میں پاس ہوئی ہے کہ جب چودہ ملکوں نے اس کی حمایت نہیں کی ہے۔
سحرنیو/زدنیا: بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں چین اور روس نے ایران مخالف قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیئے جبکہ ہندوستان، انڈونیشیا، کینیا، نامیبیا، قطر، ترکیہ، الجزائر، آرمینیا، برکینا فاسو، بنگلادیش، اور جنوبی افریقہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس قرار داد میں صیہونی حکومت کے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سیف گارڈ سے متعلق سیاسی محرکات کے تحت کئے جانے والے دعووں کو دہرایاگیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کے موقع پر آئی اے ای اے کے بورڈ آف گونرز کے اجلاس میں ایران مخالف قرار داد کی منظوری ڈپلومیسی کے منافی، غیر تعمیری اور جلدبازی پر مبنی اقدام ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں انجام پانے والے ہر سیاسی اقدام کا مناسب موثر اور فوری جواب دیا جائےگا۔