Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ، سپر ایٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کی فتح

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ کے سپر ایٹ کے مقابلوں کے میچ میں انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/دنیا: ٹاس ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اس‍ّی رن بنائے ویسٹ انڈیز کی طرف سے جانسن، پورن اور پاول نے چھتیس چھتیس رن بنائے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے اٹھارہویں اوور میں ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی طرف سے فیل سالٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ستاسی رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگ میں پانچ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

ٹیگس