امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
امریکی ریاست نوادا کے شہر لاس وگاس میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک ہوگئے۔
سحر نیوز/ دنیا: لاس ویگاس پولیس کے اعلان کے مطابق پانچ افراد کے قتل کے ملزم نے پولیس کا سامنا ہونے پر خود کشی کر لی
لاس وگاس کی پولیس نے اپنے بیان میں ملزم کا نام اریک ایڈمز بتایا ہے جس کی عمر سینتالیس سال ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا اور اس نے پولیس کا سامنا ہونے پر بھاگنے کی کوشش کی اور پھر خود کشی کرلی۔
ایڈمز پر شمالی لاس وگاس میں ایک رہائشی کمپلکس کے دو فلیٹوں میں چار خواتین اور ایک مرد کو قتل کرنے اور فائرنگ کرنے کا الزام تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ میں ایک تیرہ سال کی لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے جس کی حالت نازک ہے۔
امریکہ کی کائزر فیملی فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق امریکہ میں ہر پانچ افراد میں سے ایک کو مسلح کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔