روس کا ساتھ دینے کے الزام میں ایران کے خلاف یورپی یونین کی پابندی
یورپی یونین کونسل نے بے بنیاد بہانوں کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی یکطرفہ پابندیوں کی مدت بڑھا دی۔
سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین کونسل نے پیر کو ایران کے خلاف یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں ماسکو کی فوجی مدد اور مغربی ایشیاء و بحیرہ احمر میں مسلح گروہوں کی حمایت کے بے بنیاد الزام کے تحت ستائیس جولائی دو ہزار پچیس تک تہران کے خلاف پابندیوں کی مدت بڑھا دی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف موجودہ پابندیوں پر بھی ہر سال نظرثانی کی جائے گی۔ اس وقت یہ پابندیاں ایران کی بارہ شخصیات اور نو اداروں پر عائد کی جائیں گی۔
گذشتہ عشروں کے دوران، پابندیاں منھ زور ممالک کے لئے خودمختار ملکوں پر دباؤ بڑھانے کا ہتھکنڈہ بن گئی ہیں۔
ایران کے عوام کے دشمن، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی ظالمانہ پابندیاں عائد کر کے ایران کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہيں اور اس سلسلے میں انہوں نے ہر طرح کی پابندیاں عائد کر رکھی ہيں۔